Urdu Notes

Speech On Life in Urdu

Back to: اردو تقاریر | Best Urdu Speeches

صدر ذی وقار میرے پیارے ساتھیو! السلام علیکم!! آج کی میری تقریر کا عنوان  زندگی (حیات) ہے اسی پر آپ کی سماعتوں کا طالب ہوں۔

جناب والا! کرہ ارض پر زندگی کا آغاز تقریباً تین ارب اسی کروڑ سال پرانا ہے۔ یہ آغاز کیسے ہوا یہ بھی ایک سوال ہے۔ جس کا حتمی جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔ مذہبی مفکرین سے لے کر سائنس دانوں تک سب اہلِ دانش نے اس کا جواب دینے کی کوشش کی ہے۔ زندگی کے بارے میں پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ زندہ شے خود بخود براہ راست بے جان چیزوں سے جنم لیتی ہے۔ جیسے مثلاً شوربہ خراب ہو کر جراثیم کو جنم دیتا ہے یا گوشت گل سڑ کر کیڑوں کو۔ اس نظریہ کی تردید سترویں صدی عیسویں میں اٹلی کے سائنس دان فرانسکو ریڈی نے عملی ثبوت مہیا کر کے کی۔ اس نے ثابت کیا کہ کیڑے گوشت کے اندر سے جنم نہیں لیتے، بلکہ اس پر مکھیوں کے دیے گئے انڈوں سے جنم لیتے ہیں۔

ایک اور دلچسپ نظریہ یہ بھی پیش کیا گیا کہ زمین پر زندگی ستاروں پر سے آئی ہے۔ اس نظریہ کے مشہور مبلغ ایرک وان ڈینی گن ہیں۔ ان کا موقف یہ کہ لاکھوں سال پہلے کوئی مخلوق ( دیوتا ) کسی دوسرے سیارے سے زمین پر آئی، اس نے انسان کو جنم دیا اور واپس چلی گئی۔ اس نے بے شمار سائنسی اور اثری شواہد سے اپنے نظریہ کو درست ثابت کرنے کی کوشش کی۔ مگر زندگی کو یا صرف نسل انسانی کو جو کسی سیاروں پر سے آئی ہوئی چیز ثابت کرنے والے مبلغ اس بابت خاموش ہیں کہ اس دوسرے سیارے پر زندگی کا آغاز کیسے ہوا۔

زندگی مادے کے اندر موجود اجتماع ضدین کے درمیان باہمی کشمکش کی حرکت کے نتیجے میں ظاہر ہوئی ہے۔ ظہور زندگی کا سبب مادے کے اندر موجود ہے اور مادے کے اربوں سالوں پر پھیلے ارتقا کے نتیجے میں زندگی ظہور آئی ہے۔

جناب صدر! اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اور زندگی کے تمام شعبوں میں انسان کی مکمل رہنمائی کرتا ہے۔ بچے کی پیدائش بلکہ پیدائش سے بھی پہلے کے مراحل یعنی نکاح شادی (جن کے نتیجے میں اولاد ہوتی ہے) سے لے کر کفن دفن تک اور حصول علم سے لیکر کائنات کے متعلق تحقیق کرنے تک اسلام ایک مکمل پیکج ہے۔ اسلام ضابطہ تو ہے ہی مگریہ ضابطہ کئی ضوابط کا مجموعہ ہے۔ جس طرح سے ایک آئین ہوتا ہے اور عدلیہ اس آئین کی تشریح کرتی ہے اور تشریح کا دائرہ ہے جس کے اندر رہتے ہوئے ممکنہ تشریحات ہوسکتی ہیں۔ بالکل اسی طرح اسلام نے بنیادی اصول و ضوابط بتا دیئے ہیں اور بنیادی احکامات کے علاوہ تمام مسائل میں تشریح کا راستہ کھلا رکھا ہے۔

عزیز سامعین کرام!! ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگی کو اسلام کے بتائے طریقے پر عمل کرتے ہوئے گزاریں کیونکہ اس سے بہتر طریقہ موجود ہی نہیں۔ زندگی گزارنے کا جو طریقہ اللہ نے بتایا ہے اس میں بہت سی حکمتیں چھپی ہیں جو انسان کے سامنے آئیں تو انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ اس بات کی ایک مثال ہمارا وضو کا طریقہ ہے جس کے متعلق ایک سائنس دان کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے خود کو صاف کرنے سے ہم لاتعداد بیماریوں سے بچ جاتے ہیں۔ اسی طرح اب رب کو سجدہ کرنے سے بھی ہمارے دماغ تک خون پہنچتا ہے جو صرف اس وقت ممکن ہے جب ہم سجدے کی حالت ہوں۔ ایسے ہی بہت سے  زندگی کے معاملات ہیں جہاں اسلام ہماری  رہنمائی کرتا ہے۔

اللہ پاک ہمیں اپنی زندگی اس کی رضا کے مطابق گزارنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ آپ سب کی سماعتوں کا شکریہ۔

speech about life in urdu

Iqbal day speech in urdu /علامہ اقبال پر تقریر

iqbal day speech in urdu

Welcome to our blog “ Iqbal Day Speech in Urdu” , where we celebrate the life and legacy of Allama  Muhammad Iqbal, one of the greatest poets and philosophers of the East. As Iqbal Day approaches, we find ourselves immersed in the profound thoughts and visionary ideas of this remarkable poet-philosopher. Iqbal Day is not just a date on the calendar; it’s an opportunity to pay homage to the man who ignited the flames of inspiration and change through his poetry and philosophy. In this blog post, we will explore the significance of Iqbal Day and how to prepare and deliver a powerful and impactful speech in Urdu that pays tribute to the ‘Spiritual Father of Pakistan.’ Join us on this journey as we delve into the essence of Iqbal’s teachings and the art of delivering an Iqbal Day speech in Urdu that resonates with the hearts and minds of the audience.”

Iqbal day speech in urdu /علامہ اقبال پر تقریر

“ ہمارے بلاگ” علامہ اقبال پر تقریر “میں خوش آمدید، جہاں ہم مشرق کے عظیم شاعروں اور فلسفیوں میں سے ایک علامہ اقبال کی زندگی اور میراث کا جشن مناتے ہیں۔ یوم اقبال قریب آتے ہی ہم اپنے آپ کو اس قابل ذکر شاعر فلسفی کے گہرے خیالات اور بصیرت افکار میں ڈوبے ہوئے پاتے ہیں۔ یوم اقبال صرف کیلنڈر کی ایک تاریخ نہیں ہے؛ یہ اس شخص کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے جس نے اپنی شاعری اور فلسفے کے ذریعے تحریک اور تبدیلی کے شعلے جلائے۔ اردو میں ایک طاقتور اور اثر انگیز تقریر تیار کرنے اور پیش کرنے کے لیے جو ‘پاکستان کے روحانی باپ’ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اس سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں کیونکہ ہم اقبال کی تعلیمات کے نچوڑ اور اردو میں اقبال ڈے پر تقریر کرنے کے فن کو تلاش کر رہے ہیں جو سامعین کے دل و دماغ سے گونجتی ہے۔”

Iqbal day speech in urdu /علامہ اقبال پر تقریر

صدر محترم  اور حاضرین ِ محفل ! آج مجھے جس عظیم شخصیت کو سلام عقیدت پیش کرنا ہے  وہ ہے  :

علامہ محمد اقبال

جناب والا! علامہ محمد اقبال بلا شبہ ہماری دعاؤں کا جواب تھے۔ بزم ہستی کا انتخاب تھے۔ آپ عظیم مرد مومن تھے اور قدرت ان جیسے عظیم انسانوں کو تاریخ ساز کارناموں کیلئے تخلیق کرتی ہے۔ برصغیر  پاک و ہند میں چاروں طرف غلامی کے اندھیرے چھائے ہوئے تھے۔ فرزندان اسلام غفلت کی نیند سورہے تھے۔ ایسے عالم میں اقبال کی آواز آزادی کا ترانہ بن کر  گونجی  ۔ آپ کا پیغام قدرت کا انعام بن کر گونجا۔ اسی احساس سے آپ فرماتے ہیں:

میں بندۂ ناداں ہوں، مگر شُکر ہے تیرا رکھتا ہوں نہاں خانۂ لاہُوت سے پیوند اک ولولۂ تازہ دیا مَیں نے دلوں کو لاہور سے تا خاکِ بخارا و سمرقند تاثیر ہے یہ میرے نفَس کی کہ خزاں میں مُرغانِ سحَر خواں مری صحبت میں ہیں خورسند

جناب  صدر ! علامہ محمد اقبال مردِ مومن تھے علامہ محمد اقبال شاعرِ مشرق  تھے اور حکیم الامت تھے  آپ مردِ مومن تھے اور چاہتے تھے کہ  برصغیر کا ہر مسلمان ایمان کی تفسیر بن جائے ۔ آپ نے مردہ دلوں کو حیات نو کا  نغمہ  سنایا  ؛ گرتے ہوؤں کو اٹھایا ؛  غلامی میں بھٹکنے والوں کو صبح آزادی کا جلوہ دکھایا۔ اس مقصد کی خاطر آپ نے ایمان ویقین کے چراغ روشن کئے اور مسلمانوں کو سمجھایا کہ :

جب اس انگارۂ خاکی میں ہوتا ہے یقیں پیدا تو کر لیتا ہے یہ بال و پرِ رُوح الامیں پیدا غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں کوئی اندازہ کر سکتا ہے اُس کے زور بازو کا ! نگاہِ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں

جناب صدر! علامہ محمد اقبال محسن اسلام تھے۔ آپ نے اپنی قوم کو ماضی کے نغمے سنائے ۔ اپنے عظیم اسلاف کی شان دکھلائی۔ آپ کی پوری شاعری ہمارے روشن ماضی کے جلوؤں سے آباد ہے۔ آپ چاہتے تھے کہ آج کے مسلمان اپنے عظیم بزرگوں کے کارناموں پر ایک نظر ڈالیں تا کہ انہیں آزادی کی قدر و قیمت کااحساس ہو سکے۔ اسی لئے کہتے ہیں۔

Iqbal day speech in urdu /علامہ اقبال پر تقریر

کبھی اے نوجواں مسلم !تدبر بھی کیا تو نے وہ کیا گردوں تھا جس کا ہے تو اک ٹوٹا ہوا تارا تجھے اس قوم نے پالا ہے آغوش محبت میں کچل ڈالا تھا جس نے پاؤں میں تاج سردارا

 جناب صدر! اقبال نے مشرق کو دیکھا۔ تعلیم کیلئے یورپ کی درس گاہوں میں گئے۔ وہاں کی تہذیب و تمدن کی چکا چوند دیکھی۔ انہیں احساس ہوا کہ یورپ کی چمک دمک عارضی ہے جبکہ اسلام کا تہذیبی جمال حقیقت میں لازوال ہے۔ آپ   کی نظروں میں عشق مصطفٰی ﷺ    کا نور بسا ہوا تھا اس لئے یورپ کی تہذیب آپ کو متاثر کرنے میں ناکام ہو گئی۔ چنانچہ بڑے فخر سے محبت رسول ﷺ  کا اظہار کرتے ہوئے  فرماتے ہیں۔

خیرہ نہ کرسکا مجھے جلوۂ دانش فرنگ سرمہ ہے میری آنکھ کا خاک مدینہ و نجف

جناب والا! علامہ اقبال بڑوں کے شاعر بھی تھے اور بچوں کے بھی۔ آپ کا پیغام مسلمانوں کیلئے بھی تھا اور عالم انسانیت کیلئے بھی۔ آپ کو ملت کے نوجوانوں سے خصوصی پیار تھا۔ آپ ان نوجوانوں کو شاہین کے روپ میں دیکھنا چاہتے تھے۔ وہ شاہین جو ہمیشہ محو پرواز رہتا ہے۔ آسمانوں کی بلندیوں کو چھوتا ہے۔ اسی لئے آپ مسلمان نوجوانوں کو شاہین بننے کا پیغام دیتے ہوئے شاہین کے حوالے سے کہتے ہیں۔

کِیا میں نے اُس خاک داں سے کنارا جہاں رزق کا نام ہے آب و دانہ بیاباں کی خلوت خوش آتی ہے مجھ کو ازل سے ہے فطرت مری راہبانہ نہ باد بہاری، نہ گُلچیں، نہ بُلبل نہ بیماریِ نغمۂ عاشقانہ خیابانیوں سے ہے پرہیز لازم ادائیں ہیں ان کی بہت دلبرانہ ہوائے بیاباں سے ہوتی ہے کاری جواں مرد کی ضربتِ غازیانہ حمام و کبوتر کا بھُوکا نہیں مَیں کہ ہے زندگی باز کی زاہدانہ جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا لہُو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ یہ پورب، یہ پچھم چکوروں کی دنیا مِرا نیلگوں آسماں بیکرانہ پرندوں کی دُنیا کا درویش ہوں مَیں کہ شاہیں بناتا نہیں آشیانہ

صدر محترم! اقبال کی آواز دلوں میں اتر گئی اور فرزندان اسلام شاہین اسلام بن گئے۔ اقبال ماضی حال اور مستقبل کے شاعر تھے۔ سب سے بڑھ کر آپ کی خواہش تھی کہ مسلمان حضور نبی کریم ﷺ  کے سچے غلام بن جائیں۔ محبت رسول  ﷺ میں وہ قوت ہے جو بندوں کو خدائی کے آداب بخشتی ہے۔ غلاموں کو آقائی سکھاتی ہے۔ جو نبی کریم ﷺ  کا غلام بن جاتا ہے زمانہ ہی اس کے سامنے نہیں جھکتا بلکہ لوح و قلم بھی اس کے بن جاتے ہیں۔ میں اپنی تقریر کا اختتام اقبال کے اس پیغام پر کرنا چاہتا ہوں :

Iqbal day speech in urdu /علامہ اقبال پر تقریر

نگہ الجھی ہوئی رنگ و بو میں خرد کھوئی گئی ہے چار سو میں نہ چھوڑ اے دل فغان صبح گاہی اماں شاید ملے اللہ ہو میں

Iqbal day speech in urdu /علامہ اقبال پر تقریر

Iqbal day speech in urdu

Speech on allama iqbal in urdu pdf, allama iqbal speech in urdu, allama iqbal speech in urdu pdf, allama iqbal speech in urdu with poetry, allama iqbal speech in urdu for class 1, allama iqbal speech in urdu for class 2, allama iqbal speech in urdu for class 3, allama iqbal speech in urdu for class 4, allama iqbal speech in urdu for class 5.

Iqbal day speech in urdu /علامہ اقبال پر تقریر

allama iqbal speech in urdu for class 6

Allama iqbal speech in urdu for class 7, allama iqbal speech in urdu for class 8, allama iqbal speech in urdu for class 9, allama iqbal speech in urdu for class 10, allama iqbal speech in urdu for class 12, allama iqbal speech in urdu for class 11, short speech on allama iqbal in urdu, best speech on allama iqbal in urdu with poetry.

Iqbal day speech in urdu /علامہ اقبال پر تقریر

Leave a Comment Cancel reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

Waldain ki Izzat/ Ehtaram Essay in Urdu

Best urdu speech ever in written form, urdu speech on hope and motivation, garmi ka mausam essay in urdu.

URDU-SPEECHES-WEBSITE-LOGO-1

Urdu Speeches

Find the best Urdu Speeches Online

Waldain ki Izzat Ehtaram Essay in Urdu

Namaz Essay in Urdu

Warzish ke Faiday Essay in Urdu

Warzish ke Faiday Essay in Urdu

اُردو تقاریر اور مضامین | urdu speeches & essays in written form, urdu speech hub best urdu content on internet.

Urdu-speeches-in-written-form-2023-Best-Urdu-Essays-in-written-form

You May Have Missed

Taleem e Niswan Essay in Urdu

Taleem e Niswan Essay in Urdu

Khawaten Ke Haqooq Urdu Speech on Women's Rights

  • Uncategorized

Khawaten Ke Haqooq | Urdu Speech on Women’s Rights

Emotional Written Speech about Father in Urdu

Emotional Written Speech about Father in Urdu

Islam is the Religion of Peace Urdu Speech

Islam is the Religion of peace Urdu Speech

Funny Farewell Speech for seniors- Funny Farewell Speech for colleague- Funny Farewell Speech by Teacher

Funny Farewell Speech in Urdu PDF

shama har rang may jalti hay sahar honay tak | Urdu Speech

Shama har Rang May Jalti Hay Sehar Honay Tak Urdu Speech

shaheed-ki-jo-maut-hay-wo-qaum-ki-hayat-hay-urdu-speech-in-written-form

  • Urdu Serious

Urdu Speech on “Shaheed ki Jo Maut hay, Wo Qaum ki Hayat Hay”

Sad-urdu-poetry-in-written-form-2023

Sad Poetry in Urdu in Written Form

COMMENTS

  1. Speech On Life in Urdu | Urdu Notes | زندگی

    Speech On Life in Urdu. صدر ذی وقار میرے پیارے ساتھیو! السلام علیکم!! آج کی میری تقریر کا عنوان زندگی (حیات) ہے اسی پر آپ کی سماعتوں کا طالب ہوں۔. جناب والا! کرہ ارض پر زندگی کا آغاز تقریباً تین ارب اسی کروڑ ...

  2. Top Motivational Speech in Urdu/Hindi | Life Changing Seminar ...

    Ali Ahmad Awan delivered Motivational Speech in Urdu/Hindi at Connected Pakistan Conference 2018. It is a Short Motivational Clip from Ali Ahmad Awan's Motiv...

  3. Iqbal day speech in urdu /علامہ اقبال پر تقریر

    Welcome to our blog “Iqbal Day Speech in Urdu”, where we celebrate the life and legacy of Allama Muhammad Iqbal, one of the greatest poets and philosophers of the East. As Iqbal Day approaches, we find ourselves immersed in the profound thoughts and visionary ideas of this remarkable poet-philosopher. Iqbal Day is not just a date on the ...

  4. Top 100+ Urdu Speech Topics for Students, Teachers, and ...

    Urdu Speech Topics for the Environment. The environment is a critical issue that affects the health and well-being of all living beings. Consider these Urdu speech topics for the environment: "The Effects of Climate Change on Our Planet,” "The Need for Environmental Conservation,” or "The Benefits of Renewable Energy.” 100+ Urdu Speech Topics

  5. اُردو تقاریر اور مضامین | Urdu Speeches & Essays in Written Form

    Urdu Speech HubBest Urdu Content on Internet. Urdu Essay on Quran Majeed. Looking for written urdu Speeches, Essays, Stories ? Our Website offers hundreds of urdu content written by the best authors which is FREE !

  6. Best Speech on Allama Iqbal in Urdu - Urdu Nama Books Library

    The speech on Allama Iqbal in Urdu is a tribute from Team Urdu Nama Books to one of the greatest figures in the Indian independence movement and one of the most revered Urdu poets of all time. In this speech, we explore the life, contributions, and legacy of Allama Iqbal, who continues to inspire millions of people around the world.